ابنا: ڈاکٹر لاريجاني نے عوامي محاذ برائے آزادي فلسطين کے رہنما ماہر الطاہر سے تہران ميں ملاقات کے دوران کہا کہ عالم اسلام کے معروضي حالات کا تقاضا يہ ہے کہ تمام مسلمان صہیوني ریاست کي غاصبانہ پاليسيوں کے سلسلے ميں متحدہ موقف اختيار کريں ـڈاکٹر لاريجاني نے صہیوني ریاست کے خلاف فلسطيني عوام کي مزاحمت کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ صہیوني ریاست اس وقت تنہا پڑ گئي ہے اور علاقے ميں رونما ہونے والے عوامي انقلابات سے اس کي تنہائي ميں اضافہ ہو رہا ہےـاس ملاقات ميں عوامي محاذ برائے آزادي فلسطين کے رہنما ماہر الطاہر نے کہا کہ صيہوني حکومت کے خلاف فلسطيني عوام کے لئے ايران کي بنيادي اور انتہائي اہم حمايت ايراني عوام کے ديني جذبات و خيالات کا نتيجہ ہےـ......./169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324534
ايران کے پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے صہیوني ریاست کي سازشوں اور فلسطين پر اس کے غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے کے لئے دنيا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دياـ